حیدرآباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی جیت کے بعد ڈریسنگ روم میں پلیئرز کیلئے ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی، قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیئے۔
قومی ٹیم کے ڈائریکٹر کی جانب سے بابر اعظم کو "پلیئرآف دی ویک" جبکہ امپیکٹ پلیئر کا ایوارڈ سعود شکیل کو دیا گیا۔
مکی آرتھر نے پلیئرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے حارث رؤف کے اوور، رضوان کی بیٹنگ، شاداب اور نواز کی شراکت داری کی تعریف کی۔
اس موقع پر مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ سعود شکیل نے پریشر کے باوجود آتے ہی اچھی اننگز کھیلی، اچھے شاٹس کھیلے اور مثبت ارادے کا مظاہرہ کیا، پریشر میں ایک ایسی شراکت بنائی جس کا کافی اہم کردار رہا، ہمیں ایسی ہی کرکٹ کھیلنی ہے، یہی ہمارا ’’دی پاکستان وے‘‘ ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔