چنئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم کے ان فارم بیٹر شبمن گل بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ نمبر ٹو بیٹر شبمن گل کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ اتوار کو چنئی میں شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔