قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی دادی انتقال کرگئیں

Published On 12 May,2023 05:06 pm

لنڈی کوتل: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی دادی انتقال کرگئیں۔

سٹار کرکٹر شاہین آفریدی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ میری دادی انتقال کر گئی ہیں،  خوبصورت روح نے آج اپنی آخری سانس لی ، مرحومہ کو آبائی قبرستان لنڈیکوتل تاتارا گراؤنڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ مرحومہ ایاز آفریدی کی والدہ، ملک دریا خان زخہ خیل کی چچی اور ریاض آفریدی سابق ٹیسٹ کرکٹر کی دادی تھی۔