شاہد آفریدی کی کراچی میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کیلئے سندھ حکومت سے اپیل

Published On 09 May,2023 01:02 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کراچی میں اکیڈمی بنانا چاہتے ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے۔

شاہد آفریدی نے ڈسٹرکٹ ویسٹ وانگی گوٹھ میں گراؤنڈ کا دورہ کیا جہاں سابق کپتان نے گوٹھ کے بچوں کو کھیلوں کی سہولیات دینے کا وعدہ بھی کیا۔

شاہد آفریدی نے گوٹھ کے سردار سے بھی ملاقات کی اور کھیلوں کی اکیڈمی کے بارے میں بتایا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی پہلے بھی کئی بار سندھ حکومت سے اکیڈمی کے لیے درخواست کر چکے ہیں۔