لاہور: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کی تیاری کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا 4 روزہ ٹریننگ کیمپ آج سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
فہیم اشرف، عبداللہ شفیق آج جبکہ فخرزمان 10 اپریل کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے، کھلاڑی 3 روز تک فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کریں گے جبکہ 10 اپریل کو انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ کھیلیں گے۔
افغانستان کے خلاف ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھانے والے عبدالرحمان کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے جبکہ عمر گل ان کی معاونت کریں گے۔
کیوی ٹیم 10 اپریل کو لاہور پہنچے گی، پاکستان اور نیوزی لیند کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 14 اپریل کو کھیلا جائے گا۔