لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نجم سیٹھی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 19 مارچ کو25 ہزار شائقین پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کی نظریں پی ایس ایل فائنل پر ہوں گی۔
— Najam Sethi (@najamsethi) March 14, 2023
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سٹیڈیم آنے والے شائقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے، شہریوں کی سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔