کراچی: (دنیا نیوز)پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے حوالے سے مختلف آپشنز زیر غور آئے۔
کراچی میں نجم سیٹھی کی زیر صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی 18 سے 20 مارچ تک آئی سی سی اور اے سی سی کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے نام کو اس کے اصل نام نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تبدیل کر دیا گیاجبکہ آنے والے یوتھ کرکٹ ٹورز کی منظوری دے دی۔
نجم سیٹھی نے ڈومیسٹک سیزن 2018-19 میں شامل 19 ڈیپارٹمنٹس نے سیزن 2023-24 میں اپنی شرکت کی تصدیق کر دی 12 نئے ڈیپارٹمنٹس نے پی سی بی کے ساتھ رجسٹریشن کے لیے درخواست دی ہے۔
اجلاس میں پی ایس ایل 8 کی شاندار کامیابی پر پی سی بی کی تعریف کی گئی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں فل ہاوس اور کراچی میں تقریباً 70 فیصد ہجوم کا ٹرن آؤٹ حاصل کیا۔
اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کی انتظامی کمیٹی کو راولپنڈی میں ویمن لیگ کے تین نمائشی میچوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔