کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاداب خان کوکپتان بنانے کے فیصلے کو شاندار قراد دے دیا۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آل راؤنڈر اور نائب کپتان شاداب خان کو افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کپتان بنانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شاداب خان کو مبارکباد پیش کی۔
"Congratulations to @76Shadabkhan on being selected as the captain for the Pak vs Afg series! A wise decision by PCB to rest senior players and give talented young leaders like Shadab a chance to shine. Excited to see him prove himself on the field! #ShadabKhan #PCB #PakVsAfg"
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 13, 2023
شاہد آفریدی نے پی سی بی کے فیصلے کو سہراتے ہوئے لکھا کہ بورڈ کی جانب سے سینئرز کھلاڑیوں کو آرام دینا اور نوجوان کھلاڑیوں سمیت شاداب خان کو کپتانی کا موقع فراہم کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، شاداب خان کپتان مقرر
انہوں نے کہا کہ شاداب خان کو کھیل کے میدان میں خود کو ثابت کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 24، 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں کھیلی جائے گی ۔