لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

Published On 10 March,2023 09:09 am

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح حاصل کرلی۔

قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دی، اس سے قبل رنز کی سب سے بڑی فتح 117 رنز سے ملتان نے کوئٹہ کیخلاف حاصل کی تھی۔

لاہور قلندرز ایک سیزن میں دو بار 100 رنز سے زائد مارجن سے جیتنی والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہی رواں لیگ کے 16 ویں میچ میں 110 رنز سے شکست دی تھی۔