بابر کی میچ کے بعد اسٹیڈیم میں صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل

Published On 16 February,2023 01:10 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی میچ کے بعد سٹیڈیم میں صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے پہلے میچ کے بعد کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بابر اعظم کو گراؤنڈ مین اور دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ گراؤنڈ کی صفائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر گراؤنڈ کی باؤنڈری کے پاس پڑی بوتلوں اور ٹشوز کو ڈسٹ بن میں ڈال رہے ہیں۔

دوسری جانب بابر کے عقب میں کھڑے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی سٹیڈیم میں پڑے کچرے کو ڈسٹ بن کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔