احسان اللہ پی ایس ایل کے بہترین بولر بن گئے

Published On 15 February,2023 08:21 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان سلطانز کے نوجوان باؤلر احسان اللہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 4 اوورز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔

نوجوان باؤلر احسان اللہ پی ایس ایل کیرئر کا چوتھا میچ کھیل رہے ہیں ،احسان اللہ نے مجموعی طور پر 11.2 اوور میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔

آج ملتان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 12 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرکے احسان اللہ نے 5 وکٹ گروپ جوائن کر لیا۔

احسان اللہ سے پہلے شاہین آفریدی، محمد سمیع، شاداب خان اور نسیم شاہ بھی 5 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔