محمد حفیظ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے

Published On 14 February,2023 11:03 pm

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےزخمی احسان اللہ کی جگہ تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کو شامل کرنے کی منظوری کے بعد محمد حفیظ نے منگل کو ملتان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

کرکٹر احسان اللہ انجری کے بعد پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں،احسان اللہ کی انجری کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سابق کپتان محمدحفیظ کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم کل بدھ کو ملتان سلطان کے خلاف پی ایس ایل 8 میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔