غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا، نیوزی لینڈ کے خلاف بہتر کھیل پیش کریں گے، سعود شکیل

Published On 19 December,2022 10:53 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ غلطیوں سے سیکھ کر نیوزی لینڈ کے خلاف بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے بعد میڈیا سے بات چیت میں سعود شکیل نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی خود غرض نہیں،غلطیاں ناکامی کا سبب بنیں ،انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا ا پنا انداز ہے جس کے وجہ سے اسے کامیابیاں مل رہی ہیں

تین ٹیسٹ میچز کی پانچ اننگز میں تین ففٹیز جڑنے والے سعود شکیل نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ میں سینچری اسکور نہیں کرسکا، میں اپنے اچھے شاٹس ہی کھیلتے ہوئے آوٹ ہوا، اس بات کا افسوس بھی ہے۔
 

 یہ بھی پڑھیں: کراچی ٹیسٹ: پاکستانی بیٹنگ دوسری اننگز میں بھی ناکام، انگلینڈ کو وائٹ واش کیلئے 55 رنز درکار