نئی ٹیسٹ رینکنگ: قومی کپتان بابر اعظم کی ترقی، تیسرے نمبر پر آگئے

Published On 07 December,2022 02:28 pm

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسنٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین پہلے، اسٹیو اسمتھ دوسرے جبکہ بابر اعظم ایک درجے ترقی پا کر تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، جو روٹ چوتھے نمبر پر براجمان ہوگئے۔

ٹیسٹ باؤلر کی رینکنگ میں قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی دو درجے تنزلی، شاہین شاہ آفریدی تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

باؤلنگ رینکنگ میں پیٹ کمنز پہلے، روی چندرن ایشون دوسرے پر موجود انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دو درجے ترقی کے بعد تیسرے جبکہ بھارت کے جسپریت بھمرا چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔