راولپنڈی: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ نے گیند کو چمکانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ میں جاری میچ کے تیسرے روز کافی زیادہ اسعتمال کی وجہ سے گیند کی شائننگ ختم ہو رہی تھی۔ اس مسئلے کا حل انگلش بلے باز جو روٹ نے ایسا نکالا کہ سوشل میڈیا پر ان کے اس طریقے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوروٹ پہلے تو لیچ کے قریب جاتے ہیں اس کے بعد ان کی کیپ اتار کر گیند کو ان کے سر پر پھیر کر چمکانا شروع کر دیتے ہیں۔ عمومی طور پر گیند کو کسی کپڑے یا ٹروزر سے رگڑ کر چمکایا جاتا ہے۔
ان کے نئے طریقے کو دیکھ کر میچ میں موجود کمنٹیٹرز اپنی ہنسی نہ روک پائے۔ روٹ کی اس مزاحیہ حرکت پر کمنٹیٹرناصر حسین نے قہقہے لگاتے ہوئے ساتھی کمنٹیٹر کو مذاقاً کہا کہ وہ ان کی طرف نہ دیکھیں۔
جو روٹ کے اس عمل سے ان کے ساتھی کھلاڑی بھی ہنس پڑے جبکہ لیچ حیرت میں پڑ گئے۔ پاکستان کرکٹ کی جانب سے اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا جس پر صارفین بھی بھرپور تبصرے کر رہے ہیں۔ واضح رہے کورونا وائرس کی وجہ سے گیند کو لعاب دہن لگا کر چمکانے پر پابندی لا دی گئی تھی۔
"Absolutely ingenious!"
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 3, 2022
Root finds a unique way of shining the ball with the help of Leach #PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/mYkmfI0lhK