راولپنڈی: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور انگلینڈ کےمابین ہونے والے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل دیکھنے راولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے۔
پی سی بی کی جانب سے ان کے آفیشل ٹویٹر پر تصاویر شیئرز کی گئی جن میں صدر مملکت پاکستان اورانگلیند کے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل سٹیڈیم میں دیکھ رہے ہیں۔ صدر کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راولپنڈی سٹیڈیم میں موجود صدر عارف علوی چیئرمین رمیز راجہ کے ساتھ کرکٹ میچ سے محظوظ ہو رہے ہیں جبکہ اس موقع پر ان کی برطانوی ہائی کمشنر سے بھی غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔
صدر نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین میچ پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی بحالی کا مظہر ہے۔ ملک میں کھیلوں کے فروغ اور کرکٹ کی واپسی سے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ صدر نے میچ کے پہلے دن انگلینڈ کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا۔
President of Pakistan Dr Arif Alvi and PCB Chairman Ramiz Raja watch the first day s play of the opening Test at the Pindi Cricket Stadium.#PAKvENG pic.twitter.com/ZbOKfglr6b
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 1, 2022