پی ایس ایل 8: ایرون فنچ، مالان، ملر سمیت عالمی کرکٹرز پاکستان آنے کے لیے تیار

Published On 10 November,2022 10:47 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) آئندہ سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کے بڑے ناموں نے لیگ کھیلنے کی رضا مندی ظاہر کر دی، جن میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ بھی شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا ہے کہ آئندہ سال ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایونٹ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ، نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جیمی نیشام، افغان سپنر راشد خان سمیت دیگر کھلاڑی لیگ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل اعلان کیا گیا تھا کہ ایلکس ہیلز، مارٹن گپٹل، ریلی روسو، رحمن اللہ گرباز، مجیب الرحمان، شکیب الحسن، سکندر رضا، کولن ایکرمین، ڈیوڈ مالان، جیسن رائے، ڈیوڈ ملر جیسے کھلاڑی بھی ڈرافٹ شامل ہیں۔ یہ ڈرافٹنگ رواں ماہ کی 18 تاریخ کو ہو گی۔

پی ایس ایل کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ راشد خان، شکیب الحسن، ڈیوڈ ملر، ڈیوڈ ملان، مجیب الرحمان، وینندو ہسرنگا، الیکس ہیلز، آرون فنچ، جمی نیشم جیسے قابل ذکر نام ڈرافٹنگ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن اگلے سال 9 فروری سے 19 مارچ تک چار مقامات پر کھیلا جائے گا۔ میچز کے لیے نامزد کیے گئے مقامات لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی ہیں۔