کامران اکمل نے 7 سال بعد پشاور زلمی کو خیر باد کہہ دیا

Published On 01 November,2022 07:35 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی ٹیم پشاور زلمی کو خیر باد کہہ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کامران اکمل نے لکھا کہ الوداع ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، یہ 7 سال کا سفر شاندار رہا ہے۔

انہوں نے پشاور زلمی کے ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے مشکل وقت، میری بلندی اور پستی میں ہمیشہ میرا ساتھ دینے کا شکریہ، مجھ پر یقین کرنے کے لیے میں ہمیشہ آپ سب کا مشکور رہوں گا، خصوصی شکریہ!۔