پاکستان اور انگلینڈ تیسرے ٹی 20 میچ میں آج پھر مدمقابل

Published On 23 September,2022 12:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں تیسرے ٹی 20 میچ میں آج پھر مدمقابل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا جبکہ سات میچوں کی سیریز1-1 سے برابر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم نے کپتان بابر اعظم اور رضوان کی دھواں بلے بازی کی بدولت مہمان ٹیم کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سنچری مکمل کی۔