لاہور:(ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاہینوں نے بھارتی غرور خاک میں ملاتے ہوئے 5 وکٹ سے فتح اپنے نام کرلی۔
دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے روہت شرما اور قومی ٹیم کی طرف سے بابر اعظم کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 4, 2022
پاکستان بیٹنگ
— ICC (@ICC) September 4, 2022
182 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، کپتان بابر اعظم 2 چوکوں کی مدد سے 10 گیندوں پر 14 رنز بناکر روی بشنوئی کی گیند پر روہت شرما کو کیچ دے بیٹھے، فخر زمان 2 چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 15 رنز بناکر چاہل کی گیند پر کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
محمد نواز کو اوپر بھیجنا بھارت کے لئے سرپرائز ثابت ہوا اور انہوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم وہ بھوونیشور کمار کو چھکا مارنے کی کوشش میں دیپک ہوڈا کو باؤنڈری لائن پر کیچ تھما بیٹھے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 4, 2022
محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 2 چھکوں ، 6 چوکوں کی مدد سے 51 گیندوں پر 71 رنز بناکر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر سوریا کمار یادیو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، آصف علی 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 8 گیندوں پر 16 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ان کو ارشدیپ سنگھ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا ۔
بھارت کی جانب سے بھوونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ، روی بشنوئی، ہاردیک پانڈیا اور یوزویندرا چاہل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس طرح پاکستان نے 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 182 رنز کا ہدف حاصل کرلیا، خوشدل شاہ 14 اور افتخار احمد 2 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
مین آف دی میچ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 4, 2022
سنسنی خیز مقابلے میں 3 کیچ، ایک وکٹ اور 20 گیندوں پر 42 رنزن کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر محمد نواز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ان کو 5 ہزار ڈالرز جو کہ 10 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں انعام کے طور پر ملے۔
بھارت بیٹنگ
— BCCI (@BCCI) September 4, 2022
روایتی حریف کی جانب سے کے ایل راہول اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کے نسیم شاہ نے پہلا اوور کرایا۔
روہت شرما 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 28 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، بھارتی بیٹر کے ایل راہول 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 20 گیندوں پر 28 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے، تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز سوریا کمار یادیو تھے جو کہ 13 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر آصف علی کو کیچ دے گئے۔
رشبھ پنت 12 گیندوں پر 14 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں ہی کیچ آؤٹ ہوئے، ہاردیک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے محمد حسنین کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔
ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 60 رنز بنائے اور آصف علی کی تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے، دیپک ہوڈا 16 سکور بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے۔
اس طرح بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 181 رنز بنائے، شاداب خان نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ، محمد حسنین، حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان پلیئنگ الیون
Pakistan win the toss and opt to field first
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 4, 2022
One change to our playing XI for today s match #AsiaCup2022 | #INDvPAK pic.twitter.com/EtchyU02mD
بھارت کے خلاف اہم میچ کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، انجرڈ شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل تھے۔
بھارت پلیئنگ الیون
Three changes for #TeamIndia going into this game.
— BCCI (@BCCI) September 4, 2022
Deepak Hooda, Hardik Pandya and Ravi Bishnoi come in the Playing XI.
Live - https://t.co/xhki2AW6ro #INDvPAK #AsiaCup202 pic.twitter.com/ZeimY92kpW
پاکستان کے خلاف میچ کے لئے بھارت کی پلیئنگ الیون میں کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنت، ہاردیک پانڈیا، یوزویندرا چاہل، روی بشنوئی، بھوونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور دیپک ہوڈا شامل تھے۔
شاداب خان نے جیت سیلاب متاثرین کے نام کردی
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) September 4, 2022
قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے بھارت کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد حاصل ہونے والی جیت کو سیلاب متاثرین کے نام کردیا۔
یاد رہے کہ گروپ سٹیج پر بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کیخلا ف میچ آخری اوور میں جیتا تھا۔
قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان کیخلاف میچ کھیلے گی، فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔