لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ہانگ کانگ کیخلاف سست بیٹنگ پر محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان اورہانگ کانگ میچ کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم نے محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
میچ کے بعد تبصرے میں سابق کپتان نے وکٹ کیپر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان کا ناٹ آؤٹ جانا مجھے درست نہیں لگا۔ اگر آپ تھکے ہوئے ہیں تو باؤنڈریز لگانے کی کوشش کریں یا آؤٹ ہوجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں پاکستان کی بیٹنگ آٹھویں، نویں نمبرتک ہے۔ لائن اپ میں آصف، افتخار،نواز اور شاداب موجود تھے۔
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے کہہ رہا ہوں میرے نزدیک محمد رضوان کی 57 بالز پر 78 رنز ناٹ آؤٹ اننگز کا کوئی مطلب نہیں۔
Much as I love Rizwan, gotta agree with Wasim Bhai on this pic.twitter.com/FrK5sD53uh
— Brashna Kasi (@Brashnaa) September 2, 2022