لاہور:(دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ ٹی 20 میں پاکستان کو اوپننگ جوڑی تبدیل کرنا ہو گی، جارح مزاج فخر زمان کو اننگز کا آغاز کرنا چاہیے۔
دبئی میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان کی پرفارمنس کو سامنے رکھتے ہوئے لیجنڈری وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو بطور اوپنر کھیلنا چاہیے جبکہ کپتان بابر اعظم کو ذمہ داری دکھانی ہو گی، محمد رضوان کو اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو بھارت سمیت سب کے خلاف بے خوف کرکٹ کھیلنا ہو گی۔
سابق کپتان نے شاہین آفریدی کی انجری پر ٹیم انتظامیہ کی غفلت واضح کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ باؤلر کا پہلے ہی اسپیشلسٹ سے علاج کرانا چاہیے تھا۔