لاہور: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو پچھاڑ دیا۔
افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، رحمن اللہ گرباز نے 45 گیندوں پر84 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، ابراہیم زردان 40 ، حضرت اللہ زازائی 13، نجیب اللہ زدران 17 سکور بنا کرپویلین لوٹے، مادوشناکا نے 2 شکارکیے۔
سری لنکا نے ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا، کوشل مینڈس نے 36 رنز کی زبردست باری کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں ناسانکا 35، گوناتھکیلے 33، راجا پاکسے 31 رنز بنا کر کریز چھوڑ گئے۔ مجیب الرحمان اور نوینالحق نے 2.2 وکٹیں لیں، راشد خان اور محمد نبی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔