سابق کرکٹر ذوالقرنین حیدر پراسرار مرض میں مبتلا، پی سی بی سے تعاون کی درخواست

Published On 06 July,2022 07:02 pm

لاہور:(دنیا نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر پراسرار بیماری میں مبتلا ہو کر شدید علیل ہو گئے، پی سی بی سمیت اعلیٰ حکام سے تعاون کی درخواست کر دی۔

36 سالہ سابق وکٹ کیپر بیٹر ذوالقرنین حیدر شدید علیل ہو کر جسمانی کمزوری کا شکار ہو گئے، معدے کے عارضے میں مبتلا سابق قومی کرکٹر اور ان کے اہل خانہ نے کرکٹ بورڈ حکام سے آئندہ بھی امداد کرنے کی اپیل کر دی۔

2010 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی ایک سال بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران اچانک لندن چلے گئے تھے جس کے بعد ان پر کرکٹ کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند ہو گئے۔