ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

Published On 05 July,2022 07:08 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) انگلینڈ سے برمنگھم ٹیسٹ میں شکست کھانے والی بھارتی ٹیم کو پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تازہ ترین رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق قومی ٹیم کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ بھارت کو پچھاڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

نئی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی درجہ بندی کے مطابق آسٹریلوی ٹیم 84 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، جنوبی افریقہ 60 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، پاکستان 44 پوائنٹس کے ساتھ تیسری، بھارت چوتھی، ویسٹ انڈیز پانچویں، سری لنکا چھٹی، انگلینڈ ساتویں، نیوزی لینڈ آٹھویں اور بنگلا دیش نویں پوزیشن پر موجود ہے۔