لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ان کے ننھے بیٹے عبداللہ نے کلین بولڈ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کو ان کے بیٹے عبداللہ نے یارکر پر کلین بولڈ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کی دھوم مچی ہوئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے عبداللہ نے یارکر کرایا جسے سرفراز احمد سمجھ نہ سکے اور بولڈ ہوگئے۔
— Thakur (@hassam_sajjad) June 20, 2022
واضح رہے کہ عبداللہ اس سے قبل بھی کئی قومی کرکٹرز کو بولنگ کروا چکے ہیں انہوں نے باسط علی کو آؤٹ سوئنگ کرکے آؤٹ کیا تھا۔ عبداللہ کی باؤلنگ کی تعریف فاسٹ باؤلر محمد عامر سمیت کئی کرکٹرز کرچکے ہیں، کرکٹرز کا کہنا تھا کہ مستقبل میں وہ قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
اس سے قبل سرفراز احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے بیٹے عبداللہ کی کرکٹ میں دلچسپی ہے لیکن میں نہیں چاہتا کہ وہ کرکٹر بنے۔ ایک کرکٹر ہونے کے ناطے میں نے بہت سی چیزیں برداشت کیں جن کا میں عبداللہ کو سامنا نہیں کروانا چاہتا۔