ملتان:(ویب ڈیسک) پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لئے 306رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز بیٹنگ
مہمان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز شائی ہوپ اور کائل مائیرز نے کیا، تاہم مائیرز صرف 3 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے، شائی ہوپ نے شاندار باری کھیلتے ہوئے 127 سکور بنائے، ان کو حارث رؤف نے کلین بولڈ کیا۔
شامرہ بروکس 70، کپتان نکولس پوران 21، برینڈن کنگ 4 اور رومین پاوول 32، روماریو شیفرڈ 25 اور عقیل حسین 8 رنز بناکر پولین لوٹے۔
گرین شرٹس کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 4، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
اس طرح ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 305 رنز بنائے، الزاری جوزف اور ہیڈن والش ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان پلیئنگ الیون
Our lineup for the first ODI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 8, 2022
West Indies win the toss and elect to bat first #KhelAbhiBaqiHai | #PAKvWI pic.twitter.com/TLP0Zd1lJm
ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے لئے پاکستان پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، وکٹ کیپر محمد رضوان، خوشدل شاہ، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز پلیئنگ الیون
@nicholas_47 & his troops are ready as 4 ranked @windiescricket (80 points) look to keep distance of hosts @TheRealPCB ranked 10 (60 points) in @cricketworldcup Super league standings #MenInMaroon #PAKvWI
— Windies Cricket (@windiescricket) June 8, 2022
Live scoreshttps://t.co/gHNPdIFPCl pic.twitter.com/GMcRKKsghp
پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے لئے مہمان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کپتان نکولس پوران، وکٹ کپیر شائی ہوپ، شامرہ بروکس، عقیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، کائل مائیرز، رومین پاوول، جیڈن سیلز، روماریو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونیئر شامل ہیں۔