لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا اور دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
قذافی سٹیڈیم کے تاریخی میدان میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فائنل میچ کھیلا جائے گا، دوپہر 3 بجے دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔
کھلاڑیوں نے تیاریاں مکمل کر لیں، جم کر پریکٹس سے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کیں جبکہ کینگروز کے خلاف بطور کپتان سنچری بنانے والے بابر اعظم نے ٹرافی جیتنے پر نظریں جما لی ہیں۔