لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز کے حوالے سے آسٹریلوی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، مچل مارش انجری کے باعث کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری ون ڈے سیریز کے لئے پریکٹس سیشن کے دوران کینگرو آل راؤنڈر کولہے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، سکین میں تصدیق ہونے پر ان کو پہلے ون ڈے کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا تھا۔
کرکٹ کی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ کرک انفو نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مچل مارش کی فٹنس بحالی اور وائٹ بال سیریز کے لیے دستیابی کا امکان نہیں رہا، اس صورتحال میں انہیں وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 88 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔