پی ایس ایل7: اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز نے دوبارہ ایونٹ کو جوائن کرلیا

Published On 23 February,2022 06:24 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے اچھی خبر آ گئی اور ایلکس ہیلز نے دوبارہ ایونٹ کو جوائن کر کرلیا ہے۔

پی ایس ایل سیون کے پلے آف مرحلے سے پہلے ہی انجریز کا شکار اسلام آبا د یونائیٹڈ کو اچھی خبر مل گئی ۔ انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز کل پشاور زلمی کے خلاف پہلے ایلیمینٹر میچ میں دستیاب ہونگے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز کی تین روزہ آئسولیشن مدت ختم کرنے کی درخواست کی تھی جو پی ایس ایل مینجمنٹ نے قبول کر لی، آئسولیشن کی چھوٹ ملنے پر بلے باز کل میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔