یو اے ای نے پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

Published On 23 February,2022 08:38 am

مسقط: (روزنامہ دنیا) متحدہ عرب امارات نے پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

آئرلینڈ نے بھی میگا ایونٹ کے لیے ٹکٹ بک کروا لی۔متحدہ عرب امارات نے مسقط میں نیپال کو شکست دینے کے بعد آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے رسائی حاصل کی ہے ۔کپتان احمد رضا کی شاندار کارکردگی کی بدولت کوالیفائنگ ایونٹ کے سیمی فائنل میں امارات نے نیپال کو 68 رنز سے شکست دی۔

یو اے ای کی نیشنل ٹیم سات سالوں میں پہلی بار اور تاریخ میں صرف چوتھی بار عالمی سطح پر نمائندگی کرے گی۔ انہوں نے 1996 اور 2015 میں 50 اوور کا ورلڈ کپ کھیلا تھا جب کہ 2014 میں پہلی بار 20 اوور کے فارمیٹ میں رسائی حاصل کی تھی۔دوسری جانب آئرلینڈ نے ہوم ٹیم عمان کو شکست دے کر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں جگہ پکی کر لی ہے۔