پی ایس ایل سیون میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے

Published On 01 February,2022 09:05 am

کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل سیون میں آج ایک میچ کھیلاجائے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پی ایس ایل کے آٹھویں مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ نیشنل سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں شام ساڑھے سات بجے میدان میں اتریں گی۔ بڑے مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ محمد رضوان، شان مسعود اور خوشدل شاہ دفاعی چیمپئنز ملتان سلطانز کو جیت دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب پال سٹرلنگ اور ایلکس ہیلز کی جوڑی ایک مرتبہ پھر حریف بولرز کو دھول چٹانے کے لیے تیار ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہونے والے نو مقابلوں میں سلطانز کا پلڑا بھاری رہا، ملتان نے 5 مرتبہ جیت کا مزہ چکھا، شائقین کرکٹ سپر لیگ کے ایک اور سپر میچ کے لیے پرجوش ہیں۔