لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 7 کے اینتھم سانگ کی ریکارڈنگ کی ویڈیوز لیک ہوگئیں، کرکٹ بورڈ نے انکوائری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ستائیس جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والی لیگ کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، آفیشل سانگ ویڈیو ریلیز ہونے سے پہلے ہی لیک ہو گئیں جس پر انتظامیہ نے سر پکڑ لیے، ویڈیو ریکارڈنگ قذافی سٹیڈیم اسٹیڈیم میں شوٹ کی گئی جس میں سٹار سنگر آئمہ بیگ اور عاطف اسلم نے سروں کا جادو جگایا۔
کرکٹ بورڈ کی طرف سے باضابطہ طور پر ریلیز کیے جانے سے پہلے ہی ویڈیو لیک ہونے والی ویڈیو کے معاملہ پر تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔