پی ایس ایل 2022: سپلیمنٹری اور متبادل ڈرافٹنگ مکمل

Published On 08 January,2022 08:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کرنے والی ٹیموں نے 2022 کے سیزن کے لیے سپلیمنٹری اور ریپلیسمنٹ (متبادل) ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈرافٹنگ کاعمل ورچوئل ہوا اور ٹیموں نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ سپلیمنٹری سیشن میں پہلا انتخاب کا موقع 2020 کی چیمپئن کراچی کنگز کو ملا اور سابق چمپیئن ٹم نے ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر صاحبزادہ فرحان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔

دوسرا موقع لاہور قلندرز کو ملا اور انہوں نے فاسٹ باؤلر محمد عمران رندھاوا کو منتخب کیا، جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ باؤلر موسیٰ خان، ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی اور پشاور زلمی نے محمد عمر کو منتخب کیا۔

ڈرافٹنگ کے عمل میں دوسرا مرحلہ ریورس آرڈر کے بعد ہوا جہاں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے رضوان حسین ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے غلام مدثر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظاہر خان، لاہور قلندرز نے عاکف جاوید اور کراچی کنگز نے جارڈن تھامپسن کا انتخاب کیا۔

پی سی بی کے مطابق ہر فرنچائز کو دو سپلیمنٹری انتخاب میں زیادہ سے زیادہ ایک غیر ملکی کرکٹر کو منتخب کرنے کی اجازت تھی۔

اسی طرح ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں ملتان سلطانز نے اوڈین اسمتھ کی جگہ وکٹ کیپر جانسن چارلس کو ڈائمنڈ کیٹیگری سے منتخب کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوید الحق کی جگہ لیوک ووڈ، جیمز ونس کی جگہ ول اسمیڈ، جیسن رائے کی جگہ شمرون ہیٹمائر اور افغانستان کے نور احمد کی جگہ علی عمران کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔

کراچی کنگز نے انجری کے باعث دستیاب نہ ہونے والے ٹام ایبل کی جگہ اویشیکا فرنینڈو، قومی انڈر-19 ٹیم کے کپتان قاسم اکرم کی جگہ اسپنر محمد طحہ خان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

قاسم اکرم آئی سی سی انڈر- 19 ورلڈ کپ میں شرکت کی وجہ سے پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سینٹ کٹس میں موجود قومی انڈر-19 کے اسکواڈ میں شامل ذیشان ضمیر کی جگہ محمد ہریرہ کو منتخب کرلیا ہے، جنہوں نے اپنے ڈیبیو فرسٹ کلاس سیزن میں شاندار ٹرپل سنچری بنائی تھی اور قائد اعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بھی بنائے تھے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں ابتدائی چند میچوں کے لیے انگلش وکٹ کیپر فل سالٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے بین ڈنک کو دوبارہ حصہ بنا لیا ہے۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ایک ایک سپلیمنٹری انتخاب محفوظ رکھا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے علاوہ باقی پانچوں فرنچائزز نے متبادل راؤنڈ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔

منتخب کھلاڑیوں کی فہرست

اسلام آباد یونائیٹڈ: موسیٰ خان، ظاہر خان، محمد حریرا

کراچی کنگز: صاحبزادہ فرحان، جارڈن تھامپسن، اویشا فرنینڈو، محمد طحہ خان

لاہور قلندرز: محمد عمران رندھاوا، عاکف جاوید، بین ڈنک

ملتان سلطانز: ڈیوڈ ولی، رضوان حسین، جانسن چارلس

پشاور زلمی: محمد عمر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: غلام مدثر، لیوک ووڈ، ول سمیڈ، شیمرون ہیٹمائر، علی عمران

پی ایس ایل7 میں تمام فرنچائزز کے مکمل سکواڈز

لاہور قلندرز

کپتان شاہین شاہ آفریدی، راشد خان، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف، محمد حفیظ، سہیل اختر، ذیشان اشرف، احمد دانیال، فخر زمان، بین ڈنک، ہیری بروک، عبداللہ شفیق، کامران غلام، ڈین فاکس کرافٹ، زمان خان، معز خان، سمت پٹیل، سید فریدون، عمران رندھاوا،عاکف جاوید

اسلام آباد یونائیٹڈ

آصف علی، حسن علی، کپتان شاداب خان، فہیم اشرف، ایلکس ہیلز، محمد وسیم جونیئر، اعظم خان، پال اسٹرلنگ، کولن منرو، مارچنٹ ڈی لینج، محمد اخلاق، ریس ٹوپلی، دانش عزیز، ظفر گوہر، مباثر خان، محمد حریرہ، رحمان اللہ گرباز، اطہر محمود، موسی خان، ظاہر خان

کراچی کنگز 

کپتان بابراعظم، عماد وسیم، محمد نبی، محمد عامر، جو کلارک، شرجیل خان، عامر یامین، محمد الیاس، کرس جارڈن، لیوس گریگوری، عمید آصف، روحیل نذیر، محمد عمران، فیصل اکرم، طحہٰ خان، طلحہ احسن، روماریو شیفرڈ، صاحبزادہ فرحان، ایوشکا فرنینڈو، جارڈن تھامپسن

ملتان سلطانز

محمد رضوان، ریلی روسو، صہیب مقصود، عمران طاہر، شان مسعود، خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی، ٹم ڈیوڈ، جانسن چارلس، رومان رئیس، آصف آفریدی، انور علی، رومان پاول، عمران خان سینئر، عباس آفریدی، عامر عظمت، برکت مزارانی، احسان اللہ، ڈیوڈ ویلی، رضوان حسین

پشاور زلمی 

وہاب ریاض، لیام لیونگ اسٹون، شعیب ملک، شیرفین ردرفورڈ، حیدر علی، ثاقب محمود، حسین طلعت، ٹام کوہلر کیڈمور، حضرت اللہ زازئی، عثمان قادر، سلمان ارشاد، ارشد اقبال، سمین گل، کامران اکمل، سراج الدین، محمد عامر خان، بین کٹنگ، محمد حارث، محمد عمر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 

جیمز ونس، سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد نواز، شاہد آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ، جیمز فاکنر، عمر اکمل، سہیل تنویر، بین ڈکٹ، خرم شہزاد، عبدالواحد بنگلزئی، محمد اشعر قریشی، علی عمران، احسن علی، ڈین لارنس، لوک ووڈ، ول سمیڈ، شمیرون ہیٹمئیر، غلام مدثر