لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف قومی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز جیتنے پر بہت مبارکباد دیتا ہوں ۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش میں کرکٹ کھینا آسان نہیں ہے ، بنگلا دیش نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ میں ہرا دیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے، میں نے صرف بابر اعظم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور یہی کہا کے ہار جیت کا نہیں سوچنا جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پچز بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔