عابد علی اور انعم امین آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

Published On 07 December,2021 05:25 pm

دبئی:(دنیا نیوز)قومی بلے باز عابد علی اور ویمن کرکٹر انعم امین کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی میچ اور ففٹی میکر سٹار اوپنر عابد علی کو بہترین پرفارمنسز کا انعام مل گیا اورآئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کر لیا ہے۔

عابد علی کے ساتھ ٹی 20 کے چیمپئن ڈیوڈ وارنر اور نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی شامل ہیں ،بہترین ووٹنگ پرکسی ایک کو ماہ نومبر کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ دیا جائے گا ۔

دوسری جانب ویمن کرکٹرز میں پاکستان کی انعم امین ،ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور بنگلادیشی ناہیدہ اختر کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔