لاہور:(ندیم میاں) بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20میچ میں جہاں شعیب ملک کا رن آؤٹ موضوع بحث بنا رہا وہیں پر قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر کی 221.9 کلو میٹر فی گھنٹہ اور فاسٹ باؤلر حسن علی کی 219 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی کرائی گئی گیند نے مداحوں کی توجہ مبذول کرائے رکھی اور سوشل میڈیا پر صارفین یہ سمجھنے لگے کہ وسیم جونیئر اور حسن علی نے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹی 20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف میھتیو ویڈ کا کیچ چھوڑنے والے حسن علی نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے پہلے ٹی 20میچ میں 3وکٹیں حاصل کرکے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پاکر زبردست کم بیک کیا اور ناقدین کے منہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بند کردیئے۔
Hassan Ali played well so proud of youuu and a Round of applause for you boy #PakvsBan pic.twitter.com/gvHLKD6uYE
— Maن حoor Sheiخh (@mahnoor__sh00) November 19, 2021
بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20میچ میں دو ایسے واقعات تھے جو کو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئے جن میں ایک شعیب ملک کا مضحکہ خیز انداز میں رن آؤٹ ہونا تھا جبکہ دوسرا حسن علی کی 219کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی گئی گیند تھی۔
Hassan Ali to his Haters today: #BANvPAK pic.twitter.com/yIgmc3LMsx
— Pakistani (@Farooq0Z) November 19, 2021
ہوا کچھ یوں کہ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی باؤلنگ کے دوران گیند بازی کی رفتار کو ماپنے والی ٹیکنالوجی میں خرابی کے باعث حسن علی کی کرائی گیند کی رفتار 219کلومیٹر فی گھنٹہ نوٹ کی گئی جبکہ سپنر محمد نواز کی ایک گیند 145اعشاریہ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے نوٹ کی گئی۔
JusT Came Home And GoT The News ThaT ABD ReTiredd, Tim Paine ResiGned, Shaheen ResTed, HaiDer Ali Is Back For PakisTan, Hassan Ali Bowled 200+ And Nawaz Too AT 145 Kph
— M S C (@_friendlycheema) November 19, 2021
kyaa kyaa ni hoGyaa is dunya ma achankk se pic.twitter.com/k5s2j7bFb4
حسن علی کی جانب سے 200 سے زائدکلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی گئی گیند پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا سلسلہ رہا اور صارفین کی جانب سے مزاحیہ انداز میں تبصرے کئے جبکہ کچھ نے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کی گیند کا ریکارڈ توڑنے کے بھی تبصرے کر ڈالے۔
Hassan Ali wife pic.twitter.com/UFZGo2cbLn
— Thakur (@hassam_sajjad) November 19, 2021
دوسری جانب وسیم جونیئر کی گیند کی سپیڈ تقریباً 222کلو میٹر فی گھنٹہ دکھا دی گئی،اسپیڈ گن کی خرابی سے گیند کی رفتار کو زیادہ دکھایا جاتا رہا ، پاکستان کے باؤلر وسیم جونیئر نے جب گیند کی تو سپیڈ گن نےتقریباً 222کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار دکھائی ، اسی طرح حسن علی کی گیند219 کلو میٹر فی گھنٹہ دکھائی گئی ، میچ دیکھنے والے شائقین بھی دلچسپ غلطیوں کو دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے ۔
Ladies & gentleman world s Fastest bowler Wasim junior #BANvPAK pic.twitter.com/jUkOTmOljM
— Ahmed (@nwgenerationX) November 19, 2021
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے 161اعشاریہ 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کراکر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جو کہ آج تک کوئی دنیا کا دوسرا باؤلر نہیں توڑ سکا،یہ گیند 22فروری 2003 کو ورلڈ کپ میچ میں راولپنڈی ایکسپریس نے انگلش بیٹسمین نک نائٹ کو کیپ ٹاؤن میں کرائی تھی۔