ڈھاکہ: (دنیا نیوز) پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لئے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
قومی ٹیم کے اعلان کر دہ 12 کھلاڑیوں میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، خوشدل شاہ، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف شامل ہیں۔ حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کپیر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
پاکستان اور بنگلادیش کے مابین تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیزیز کا پہلا میچ 19 نومبر (بروز جمعے) کو شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی 20 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔