لاہور:(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20میچ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک رن آؤٹ ہونا سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔
ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان ٹیم کو آخری اوور میں 4وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1،صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
Arey ball piche jayegi to through aayega na lack of awareness but lazzy too
— SIR CHAHAL (@Sirchahal) November 19, 2021
Shoaib Malik pic.twitter.com/RVetxg5YWV
اس میچ کی خاص اور انوکھی بات شعیب ملک کا رن آؤٹ ہونا تھا جو کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن چکا ہے اور صارفین کی جانب سے اس انداز میں وکٹ گنوانے پر قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
What a bizzare way to get out for Shoaib Malik. pic.twitter.com/7DD4EBhA4K
— Abhishek Jain (@Abhishe91414030) November 19, 2021
سوشل میڈیا صارفین نے شعیب ملک کے رن آؤٹ ہونے پر ان کو سست قرار دے دیا جبکہ کئی صارفین کی جانب سے اس طرح وکٹ ہاتھ سے جانے دینے پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں تنقید بھی کی جارہی ہے۔
#PAKvBAN#BANvsPAK
— بنتِ مجاہد (@Ha_ph_ca) November 19, 2021
450TH T20 GAME FOR SHOAIB MALIK , SOMETHING SPECIAL COMING FROM HIM
MEANWHILE SOMETHING SPECIAL pic.twitter.com/wJUZkOicc0
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف 128رنز ہدف کے تعاقب میں شعیب ملک نے اپنی غیر سنجیدگی کے باعث بغیر کوئی سکور بنائے رن آؤٹ کے باعث اپنی وکٹ گنوادی تھی ۔
واضح رہے کہ بنگہ دیش کے خلاف شعیب ملک کے کیریئر کا یہ 450واں ٹی 20میچ تھا۔