ٹی 20 ولڈکپ: سری لنکا کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری

Published On 30 October,2021 02:55 pm

شارجہ: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ولڈکپ کے 25 ویں میچ میں سری لنکا کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا بڑا مقابلہ ایشز سیریز کے روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دبئی میں ہوگا، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ اس لئے اہمیت اختیار کرگیا ہے کہ جو ٹیم فتح حاصل کرے گی اس کی ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں دو ہزار دس کے بعد سے آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آمنے سامنے ہونگی، دو ہزار دس کے ٹی ٹوئنٹی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔