لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شعیب ملک کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہےکہ قومی کرکٹر صہیب مقصود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ آل راؤنڈ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان تھا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کے متبادل کے طور پر شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ے کہ سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی کا سن کر اچھا لگا۔
Good to see Shoaib Malik recalled for the T20 World Cup. As a senior and experienced player he can contribute big time for Pakistan. All the best https://t.co/i2SMfZaWOV
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 9, 2021
ان کا کہنا ہے کہ شعیب ملک ایک سینیئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کےلیے بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔