لاہور:(دنیا نیوز)ورلڈکپ کے لیے قومی سکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں جس کے مطابق فخر زمان،شاہنواز دھانی کو شامل کرلیا گیا،بابر اعظم ، شاداب خان، محمد رضوان ،شاہین آفریدی بھی حصہ ہونگے، سرفراز احمد اور حید ر علی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ اعظم خان اور محمد حسنین کو ڈراپ کردیا گیا، صہیب مقصود کی شمولیت فٹنس سے مشروط کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ ٹی 20سکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں ،فخر زمان اور شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل کرتے ہوئے محمد حسنین اور اعظم خان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے پندرہ رکنی سکواڈ کاحصہ بنالیا گیا ہے۔
15رکنی قومی سکواڈ بابر اعظم، شاداب خان آصف علی،فخر زمان ،حیدر علی ،حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔ خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 8, 2021
منصور رانا (ٹیم منیجر) ، ثقلین مشتاق (عبوری ہیڈ کوچ) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ہیڈ کوچ) ، میتھیو ہیڈن (بیٹنگ کنسلٹنٹ) اور ورنن فلینڈر (باؤلنگ کنسلٹنٹ) ہونگے۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمدوسیم نے سکواڈ میں تبدیلیوں کے حوالے سے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے پہلے سکواڈ کا اعلان ہوا ، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں دوبارہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور حتمی ٹیم بنائی ہے،جو لڑکے ڈراپ ہوئے وہ مایوس نہ ہوں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ صہیب مقصود کا سکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائے گا۔ ٹاپ آرڈر بیٹر کی لوئر بیک کا ایم آر آئی سکین 6 اکتوبر کو کروایاگیا تھا۔