ٹی ٹونٹی سیریز:نیوزی لینڈ کو کٹس کیلئے مقامی اسپانسر کا تعاون

Published On 14 September,2021 10:14 am

کراچی:(روزنامہ دنیا) اٹھارہ سال کے طویل عرصے بعد پاکستان کے دورے پر آنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میںشیڈول پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران اپنی کٹس کیلئے مقامی اسپانسراوساکا بیٹریز کا تعاون حاصل ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مہمان کرکٹرز صرف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران اسپانسر ادارے کے نام اور لوگو والی شرٹس زیب تن کریں گے ۔واضح رہے کہ اوساکا بیٹریز نے نیوزی لینڈ کرکٹ سے براہ راست معاہدہ کیا جو پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اولین موقع ہے ۔