نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میچز، شاہینوں کا آج آرام کا دن، کیویز کل سے ٹریننگ کریں گے

Published On 12 September,2021 12:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچز کی تیاریاں کرنے والے قومی کرکٹرز آج راولپنڈی میں آرام کریں گے، مہمان کیویز کوویڈ ٹیسٹنگ کلیئر کر کے کل سے ٹریننگ میں اِن سیشن ہوں گے۔

راولپنڈی میں پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کی تیاریاں، قومی کرکٹر آرام کریں گے جبکہ مہمان کیویز کو کورونا ٹیسٹنگ رپورٹ کا انتظار ہے، منفی رپورٹس پر کھلاڑی 13 ستمبر سے پریکٹس کا آغاز کریں گے۔ ہفتے کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں ٹیم وائٹ نے 35 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے، کپتان شاداب خان کی 42 گیندوں پر جارحانہ 96 رنز کی اننگز، فخر زمان 72 ، افتخار احمد 53 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

عثمان قادر کی 2 وکٹیں، جواب میں بابر اعظم کی ٹیم گرین کو صرف 24 اوورز ہی مل سکے۔ بابر اعظم کے 81 رنز کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 17 ستمبر سے راولپنڈی میں ہی شروع ہو گی۔