قومی ٹیم نے مانچسٹر میں نماز عید ادا کی، سرفراز احمد نے خطبہ دیا

Published On 20 July,2021 04:46 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے مانچسٹر میں نماز عید ادا کی، سابق کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد نے خطبہ دیا

تفصیلات کے مطابق بڑی عید پر جہاں سب کل اپنے اپنے گھروں پر خوشیاں منا رہے ہونگے وہیں قومی کھلاڑی قومی فرائض کی ادائیگی کے لئے اپنوں سے دور عید منا رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلش ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے ۔

کھلاڑیوں نے مانچسٹر کے ہوٹل میں نماز عید ادا کی سابق کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد نے خطبہ دیا اور ان ہی کی امامت میں کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے نماز عید ادا کی جس کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی اور گلے بھی ملے۔