کراچی: سکیم 33 میں ڈاکو دو قربانی کے بکرے لے کر فرار

Published On 19 July,2021 09:31 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں عید الاضحی قریب آتے ہی لیٹروں نے اپنا کام دکھانا شروع کردیا، اسکیم 33 میں ڈاکو دو قربانی کے بکرے لے کر فرار ہو گئے۔

کراچی میں ڈکیتوں کے ساتھ ساتھ قربانی کے جانور چوری کرنے والے بھی متحرک ہو گئے، سکیم 33 میٹروول بلاک ون میں کارسوار چور 2 بکرے لے اڑے، شلوار قمیض پہنے ملزمان نے چار دیواری کے اندر سے بکرے چوری کئے۔

ملزموں نے 20 سکینڈ کے اندر واردات مکمل کی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کے چہرے واضح نہیں ہوسکے۔