لاہور: (دنیا نیوز) ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلار نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے دوران ٹاس کی وجہ سے ہار کے تاثر کو تبدیل کرنا ہو گا۔ ٹاس ہار کر جیت کا سلسلہ شروع کریںگے۔
ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلار نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ مشکل تھا، ہم نے ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے، تمام کھلاڑی نئے ہیں اور محنت کررہے ہیں، پی سی بی نے بہت اچھا کام کیا کہ اتنے کم عرصے میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کروایا، میں نے ٹیم کو یہی کہا ہوا کہ ٹاس کے بارے میں نہیں سوچنا۔
انہوں نے کہا کہ ٹاس کی وجہ سے ہار، جیت کے ہدف کو تبدیل نہیں کرنا چاہیے، پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں ہم نے بیٹنگ اچھی کی، رضوان بہت اچھا کھیل رہا ہے، وہ نیچرل ٹی ٹوئنٹی پلئیر نہیں، انہوں نے محنت اور بہادری کے ساتھ کھیلا۔
اینڈی فلاور نے کہا کہ ڈیو کے دوران باولنگ کرانا باؤلرز کے لیے چیلنج ہوگا، شاہد آفریدی ٹیم مین ہے، مجھے وہ بہت پسند ہیں، آفریدی کے نہ ہونے سے ٹیم کو فرق تو پڑیگا، کوئی بھی چیز مستقل نہیں رہتی، کھلاڑیوں کے متبادل آجاتے ہیں، فخر ہے کہ ملتان سلطانز کا حصہ ہیں، پی ایس ایل ہائی کوالٹی کمپٹیشن ہے، مجھے اچھا لگتا ہے کہ میں رضوان کے ساتھ ٹیم کو لیڈ کرتا ہوں۔