پی ایس ایل: انضمام الحق پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر

Published On 22 May,2021 09:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بیٹسمین انضمام الحق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کیلئے انضمام الحق کو پشاور زلمی کے مینٹور اور بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کئے گئے پیغام میں زلمی فینز کو یہ خوشخبری سنائی۔

انہوں نے تحریر کیا کہ لیجنڈری کرکٹر انضمام الحق پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔ انضمام الحق کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔