شاداب خان پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے کلیئر قرار

Published On 22 May,2021 05:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے کلیئر قرار دے دیئے گئے۔

 شاداب خان 8 ہفتے کا ری ہیب مکمل کرنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب ہوں گے۔ وہ ان 8 میں سے 7 ہفتے کا ری ہیب کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں۔ وہ لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کریں گے۔

نوجوان آل راؤنڈر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران بائیں پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ شاداب خان نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنا ری ہیب پروگرام جاری رکھا تھا۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی باؤلنگ اور رننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے بعد یاسر شاہ نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ری ہیب پروگرام میں شرکت کی تھی۔