لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں شامل کیے جانے والے اوپنر شرجیل خان کو ڈومیسٹک میں اچھی پرفارمنس اور فٹنس میں بہتری کے بعد واپسی کا موقع دیا گیا ہے۔ شاہ نواز دھانی کو فاسٹ باولنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے منتخب کیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ٹیم کو ایک پاور ہٹر کی ضرورت تھی اور شرجیل کے آنے سے کمبی نیشن بہتر بنانے میں مدد ملے گی، انہیں ڈومیسٹک میں اچھی پرفارمنس اور فٹنس میں بہتری کے بعد واپسی کا موقع دیا گیا ہے۔
محمد وسیم نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے بعد ہم ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے سکواڈ کوحتمی شکل دینے کی پوزیشن میں ہوں گے جب کہ شعیب ملک کو بتایا ہے کہ ان کو ٹیم میں واپسی کے لیے کیا کرنا ہے اور وہاب ریاض کی کارکردگی کا معیار ابھی پہلے جیسا نہیں ہے۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ شاہ نواز دھانی کو ٹیسٹ میں فاسٹ باولنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے شامل کیا گیا ہے جب کہ جو کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ ہوئے ہیں وہ ہمارے پلان کا حصہ ہیں، پرفارم کرکے ہر کھلاڑی ٹیم میں جگہ بناسکتا ہے، محمد عامر نے خود ریٹائرمنٹ لی ہے، دوسرے تمام کھلاڑیوں کے لیے دروازے کھلے ہیں، پرفارمنس اور فٹنس واحد راستہ ہے۔
جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے دورے کے لیے اسکواڈز:
ٹی ٹوئنٹی: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، ارشد اقبال، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر۔
ون ڈے: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، دانش عزیز، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر
ٹیسٹ: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، عمران بٹ، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، تابش خان، زاہد محمود
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ شیڈول:
2 اپریل : پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا
4 اپریل: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم ، جوہانسبرگ
7 اپریل : تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا
10 اپریل: پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم ، جوہانسبرگ
12 اپریل:دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم ، جوہانسبرگ
14 اپریل : تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا
16 اپریل : چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا